چناب پر مجوزہ بھارت کے کرتھائی ڈیم کی تعمیر کا ڈیزائن موصول نہیں ہوا ،تحفظات ہوئے تو دورہ کیا جا سکتا ہے ‘ کمشنر پاکستان سندھ طاس،قبل از وقت ڈیم کی تعمیر کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار نہیں دیا جا سکتا ،اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘ مرزا آصف بیگ

اتوار 2 فروری 2014 15:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) کمشنر پاکستان سندھ طاس مرزا آصف بیگ نے کہا ہے کہ اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،بھارت کی طرف سے چناب پر 1380میگا واٹ کے حامل مجوزہ کرتھائی ڈیم کی تعمیر کا ڈیزائن موصول نہیں ہوا لیکن معاہدے کے تحت اس منصوبے کی تعمیر سے چھ ماہ قبل پاکستان اسکے ڈیزائن کو چیک کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں کمشنر پاکستان سندھ طاس مرزا آصف بیگ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہد ہ بھارت کو مغربی دریاؤں پر ہائیڈروپاور پراجیکٹس تعمیر کرنے کی اجازت دیتاہے البتہ ڈیم کا ڈیزائن طے شد ہ طریق کار کے مطابق ہو نا چاہیے،پاکستان اس منصوبے کا ڈیزائن،اس میں کی گئی تبدیلیوں اور پانی کے بہاؤ کو چیک کرنے کا مجاز ہے۔ اگر بھارت مجوزہ کرتھائی ڈیم کے ڈیزائن یا آپریشن میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو ا توپاکستان کمشنر برائے سندھ طاس معاہد ہ کے تحت اس ڈیم کی تعمیر سے 6ماہ قبل ان تمام پہلوؤں کو چیک کر سکتے ہیں اور معاملے کو بھارت کے سامنے اٹھا یا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کرتھائی ڈیم کا ابھی تک بھارت کی جانب سے کوئی ڈیزائن ہی مو صول نہیں ہو ا اس لئے قبل از وقت اس ڈیم کی تعمیر کو معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں کہا جا سکتا ۔

متعلقہ عنوان :