کراچی ، رینجرز کا کالعدم تنظیموں کے خلاف سرچ آپریشن ، 23ملزمان گرفتار ، قبضے سے اسلحہ برآمد ،کئی گھنٹے جاری رہنے والے سرچ آپریشن میں رینجرز کے ایک ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا ،اپنے جوانوں کی شہادت کو ہرگز نہیں بھلائیں گے ، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا پیچھا کرتے رہیں گے ،ترجمان رینجرز

اتوار 2 فروری 2014 14:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے گلشن غازی میں رینجرز اہلکاروں کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 23 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاذرائع کے مطابق گلشن غازی میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، کئی گھنٹے جاری رہنے والے سرچ آپریشن میں رینجرز کے ایک ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز بریگیڈیئر حامد نے بتایا کہ ہم اپنے جوانوں کی شہادت کو ہرگز نہیں بھلائیں گے ، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا پیچھا کرتے رہیں گے، گلشن غازی اور اتحاد ٹاوٴ ں میں موجود جرائم پیشہ عناصر اپنا نیٹ ورک چلا رہے تھے، آپریشن کے دوران 23 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 40 ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے الاصف اسکوائر میں بھی سرچ آپریش کرکے 370 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :