حکومت افغانستان سے قریبی تعلقات استوار کرنے کی پالیسی کو مزید موثر بنائے ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا مطالبہ ،افغانستان اور پاکستان کے درمیان بغیر کسی تیسرے ملک کی مداخلت بغیرکے تعلقات مضبوط ہونے چاہئیں ،اویس احمد لغاری ، افغانستان اپنی سرزمین کسی صورت پاکستان کے خلاف استعمال نا ہونے دے ، کمیٹی کا مطالبہ

اتوار 2 فروری 2014 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ نے افغانستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں حکومت سے سفارش کی ہے کہ وہ افغانستان سے قریبی تعلقات استوار کرنے کی پالیسی کو مزید موثر بنائے۔قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین اویس لغاری نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کی نگرانی کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے کیوں کہ یہ معاملہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان بغیر کسی تیسرے ملک کی مداخلت بغیرکے تعلقات مضبوط ہونے چاہئیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اویس لغاری نے کہا کہ کمیٹی نے افغانستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ اپنی سرزمین کسی صورت پاکستان کے خلاف استعمال نا ہونے دے۔ خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کی طرف سے یہ سفارشات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر رنگین دادفر نے اطلاعات کے مطابق یہ الزام لگایا کہ پاکستان کی رکاوٹ کے باعث افغان مصالحتی عمل آگے نہیں بڑھ رہا ہے۔