لائسیسٹر شائر نے ویسٹ انڈین بلے باز رمنریش سروان سے دوبارہ معاہدہ کر لیا، آئندہ سیزن میں بطور غیر ملکی کھلاڑی کلب کو دستیاب ہوں گے

اتوار 2 فروری 2014 12:39

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء)انگلش کاؤنٹی لائسیسٹر شائر نے ویسٹ انڈین بلے باز رمنریش سروان سے دوبارہ معاہدہ کر لیا ،وہ آئندہ سیزن میں بطور غیر ملکی کھلاڑی کلب کو دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

لائسیسٹر شائر ڈائریکٹر آف کرکٹ فل ریٹی کیز نے ایک بیان میں کہا کہ رمنریش با صلاحیت اور تجربہ کار بلے باز ہیں ان سے دوبارہ معاہدے کے بعد ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے وہ عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ لائسیسٹر شائر نے اس سے قبل 2012ء میں بھی کلب سے دوسالہ معاہدہ کیا تھا۔