آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی ، چار روزہ ٹور میچ 5فروری سے شروع ہوگا ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیگی

اتوار 2 فروری 2014 12:38

سڈنی/جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم دورے کا آغاز جنوبی افریقن انویٹیشن الیون کے خلاف چار روزہ ٹور میچ سے کرے گی، یہ میچ 5 سے 8 فروری تک سین ویس پارک میں کھیلا جائیگا جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 سے 16 فروری تک سپر سپورٹس پارک، سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 فروری تک پورٹ الزبتھ ، تیسرا اور آخری ٹیسٹ یکم سے 5 مارچ تک نیولینڈز، کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائیگا۔ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 مارچ کو پورٹ الزبتھ، دوسرا 12 مارچ کو ڈربن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 مارچ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا

متعلقہ عنوان :