اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ (کل)سے شروع ہوگا، ٹامس برڈوچ اعزاز کا دفاع کرینگے،جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے

اتوار 2 فروری 2014 12:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) اے ٹی پی اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ (کل)3 فروری پیر سے فرانس کے مشہور شہر لیون میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ کارپٹ پر کھیلا جائیگا جس کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ اے ٹی پی ایونٹ 3 فروری سے شروع ہوکر 9 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :