بھارتی کرکٹرز عرفان اور یوسف پٹھان کھیل کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ، ٹرسٹ قائم کرنے کا آئیڈیا میرے والد کا تھا جو اپنی معمولی آمدنی بھی لوگوں کی مدد کرنے کو اپنا فرض سمجھتے رہے ،یوسف پٹھان

اتوار 2 فروری 2014 12:37

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) بھارتی کرکٹرز عرفان اور یوسف پٹھان کھیل کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی انٹرویو میں یوسف نے کہا کہ ٹرسٹ قائم کرنے کا آئیڈیا میرے والد کا تھا جو اپنی معمولی آمدنی بھی لوگوں کی مدد کرنے کو اپنا فرض سمجھتے رہے، یوسف اور عرفان12اور13 فروری کو شیڈول آئی پی ایل نیلامی میں اے کیٹیگری میں شامل کیے گئے ہیں، جس کیلئے بنیادی قیمت دو کروڑ روپے ہے، یوسف نے کہا کہ حالیہ رنجی سیزن میں بہترین پرفارمنس کے بعدمجھے امید ہے کہ اس سلسلے کو آئی پی ایل میں جاری رکھنے میں کامیاب رہوں گا، انھوں نے کہا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے مجھے ریلیز کیے جانے کے فیصلے پر قطعی حیرت نہیں ہوئی، میں کپتان گوتم گمبھیر سے رابطے میں تھا، مجھے وہاں پر کوئی پریشانی نہیں تھی اور میں اس ٹیم کو اپنی فیملی کی طرح ہی خیال کرتا ہوں، اب مجھے امید ہے کہ نئی نیلامی میں زیادہ رقم مل سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :