آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران ہی گیس قیمتیں بڑھانے کافیصلہ

اتوار 2 فروری 2014 12:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2014ء) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلیے دبئی میں جاری مذاکرات کے دوران ہی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنیکا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم اعلان اوگراکافیصلہ آنے کے بعد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ دبئی میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی ٹیم نے آئی ایم ایف جائزہ مشن کو بتایاکہ اوگرانے گیس کی قیمتوں میں 59.26 روپے اور68.64 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کی درخواستوں کی سماعت مکمل کرلی اور توقع ہے اوگراکی طرف سے آئندہ ہفتے فیصلہ جاری کردیا جائے گا، جس کی روشنی میں حکومت قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیگی۔

اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ ادارےکے چیئرمین کانفرنس میں شرکت کے لئے بیرون ملک ہیں،ان کی واپسی پر قیمتوں بارے فیصلہ کیا جائےگا۔ اوگرا حکام کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کا اوگرا آرڈیننس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ عنوان :