پشاور میں پولیس موبائل پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک، دوسرا گرفتار

اتوار 2 فروری 2014 12:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2014ء) انقلاب روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کے انقلاب روڈ پر شر پسندوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، جواب میں پولیس کی جانب سے بھی کارروائی کی گئی جس پر حملہ آور فرار ہوگئے تاہم پولیس نے ان کا تعاقب جاری رکھا اور دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جن میں ایک بعد میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آور کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے اور اس کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔