کراچی: رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، داخلی اور خارجی راستے سیل،گھر گھر تلاشی ، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

اتوار 2 فروری 2014 12:12

کراچی: رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، داخلی اور خارجی راستے سیل،گھر گھر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2014ء) کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن غازی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری۔ جس کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ آپریشن میں ایک ہزار سے زائد اہکار شامل ہے۔ ادھر فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخٕمی ہو گیا۔ شہر قائد کے علاقے گلشن غازی میں رینجرز کا جرائم پیشہ عناصر اور کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹد آپریشن جاری ہے۔

جس میں خواتین سمیت ایک ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رینجرز نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر دئیے ہیں اور گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس دوران متعد د افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ادھر کراچی کے علاقے لیاری موسی لین میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون اور ایک شخص زخٕمی ہو گیا۔ دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ دونوں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے سائٹ مومن آباد تھانے کی حدود میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی لاش کو شناخت اور دیگر کاروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :