میاں چنوں:مسجدکی چھت گرنے سے پانچ افراد جاں بحق

اتوار 2 فروری 2014 12:10

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2014ء)میاں چنوں کے نواحی چک 128پندرہ ایل میں مسجدکی چھت گرگئی۔

(جاری ہے)

ملبے سے مزیدایک شخص کی لاش نکال لی گئی،جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔اب تک ملبے سے 20 افراد کو نکالا جا چکا ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے،امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔