پشاور میں جمیل چوک کے قریب زیرتعمیر عمارت کی چھت گر گئی

اتوار 2 فروری 2014 12:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2014ء) پشاور کے علاقے جمیل چوک میں ایک زیرِ تعمیر عمارت کی چھت گر گئی، ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق آج صبح جمیل چوک کے قریب ایک بڑی عمارت کی چھت گر گئی۔ فوری طور پر 20 افراد کو نکال لیا گیا جو معمولی زخمی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے تلے اب بھی کئی افراد دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :