طالبان خلوص نیت سے مذاکرات کرنے جارہے ہیں،تحریک طالبان،مولانہ سمیع الحق مذاکراتی ٹیم میں شامل ہوں گے،ملک کومستحکم دیکھنا چاہتے ہیں،ترجمان مولاناسمیع الحق،حکومت اورطالبان کے درمیان ثالث بالخیر کاکردار اداکرونگا،طالبان کی جانب سے قاری شکیل اورشاہد اللہ شاہد نے رابطہ کیا ہے،پروفیسرابراہیم

ہفتہ 1 فروری 2014 22:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ طالبان، خلوص نیت سے مذاکرات کرنے جارہے ہیں، ماضی میں حکومت نے کبھی خلوص نہیں دکھایا، پیشرفت کیلئے شرائط نہیں رکھیں۔نجی ٹی وی کے طابق ترجمان تحریک طالبان شاہداللہ شاہدنے کہا ہے کہ کمیٹی کی نامزدگی کو ملافضل اللہ کی حمایت حاصل ہے، طالبان اپنا موقف، اپنی تجویز کردہ ٹیم کے سامنے رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق کے ترجمان یوسف شاہ کیمطابق مولانہ سمیع الحق مذاکراتی ٹیم میں شامل ہوں گے ہم پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں اوراس حوالے سے جلداجلاس منعقد کیاجائیگا،ادھر عمران خان نے بھی( آج) اسلام آباد میں مذاکرات کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کیا ہے۔کمیٹی کے دیگر ارکان پروفیسر ابراہیم کے مطابق امیر جما عت اسلامی نے بھی مذاکرات کی اجازت دی ہے،حکومت اورطالبان کے درمیان ثالث بالخیر کاکردار اداکرونگا،امن کے قیام کیلئے ہرقسم کے تعاون کیلئے تیارہیں۔طالبان کی جانب سے قاری شکیل اورشاہد اللہ شاہد نے رابطہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :