عمر اکمل کو رات کے وقت حوالات سے نکال کر انوسٹی گیشن انچارج کے کمرے میں بٹھا دیا گیا ،کرکٹر کو پروٹوکول اور ٹریفک وارڈن کی تذلیل بات بڑھنے کی وجہ بنی،سی ٹی او صورتحال کا علم ہونے پر غصے میں آگئے‘ ذرائع

ہفتہ 1 فروری 2014 22:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) گلبرگ پولیس نے کرکٹر عمر اکمل کو تقریباًتین گھنٹے حوالات میں بند رکھنے کے بعد رات کے وقت باہر نکال کر انچارج انوسٹی گیشن کے کمرے میں بٹھا دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کرکٹر کو تھانے میں پروٹوکول اور وارڈن کی تذلیل بات آگے بڑھنے کی وجہ بنی اور سی ٹی او سہیل چوہدری نے صورتحال کا علم ہونے پر ایس پی آپریشنز سے رابطہ کر کے مقدمہ درج کرایا ۔

بتایا گیا ہے کہ اے ایس پی او رایچ او کرکٹر عمر اکمل کے مداح تھے جسکے باعث انہوں نے عمر اکمل کو کرسی پر بٹھا دیا جبکہ ٹریفک وارڈن کو ایک کونے میں کھڑا رکھا ۔ جب اس صورتحال کا سی ٹی او سہیل چوہدری کو علم ہوا تو وہ غصے میں آگئے اور انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز رانا عبد الجبار سے رابطہ کیا اور مقدمہ درج نہ کرنے پر آگاہ کیا جس پر مقدمہ درج کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :