مذاکرات سے متعلق قبائلی روایات کوسمجھناپڑے گا، جنگ بندی سے پہلے زبان بندی کرلینی چاہیے،مولانافضل الرحمان ، پرویز مشرف سے متعلق ہمیشہ لاتعلق رہا ہوں، مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانا ہوگا ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 1 فروری 2014 21:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ مذاکرات سے متعلق قبائلی روایات کوسمجھناپڑے گا،جنگ بندی سے پہلے زبان بندی کرلینی چاہیے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں مولانافضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرویز مشرف سے متعلق ہمیشہ لاتعلق رہا ہوں، مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی زندگی عزیزہے،اللہ تعالیٰ انہیں محفوظ رکھے، ایم کیوایم سے اس معاملے پر مشورہ ہوگا تو کوئی تبصرہ کرسکتا ہوں۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ مذاکرات کے لیے خود کو آج تک پیش نہیں کیا، ہمیشہ پارلیمنٹ کے کردار کی بات کی۔

متعلقہ عنوان :