ترقیاتی سکیموں کی نشاندہی ‘ تکمیل او رمانیٹرنگ کیلئے اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیاجائے گا،پیر امین الحسنات شاہ ، ترقیاتی سکیموں میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال او ردیگر بے قاعدگیوں کا سخت نوٹس لئے جائیگا، وزیر مملکت برائے مذہبی امور کے ز یرصدارت اجلاس

ہفتہ 1 فروری 2014 21:01

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) ترقیاتی سکیموں کی نشاندہی ‘ تکمیل او رمانیٹرنگ کیلئے اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیاجائے گا، ترقیاتی سکیموں میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال او ردیگر بے قاعدگیوں کا سخت نوٹس لینے کا فیصلہ کیاگیاہے اور اس ضمن میں ذمہ داران کے خلاف انکوائری کر کے کیس اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں کو بھجوانے کا بھی فیصلہ کیاگیا ۔

اس کا فیصلہ ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا ۔جس کی صدارت وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے کی اس اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ‘ چوہدری حامد حمید ‘ سردار شفقت حیات بلوچ ‘ ایم پی ایز چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں ‘ ڈاکٹر نادیہ عزیز ‘ میاں مناظر علی رانجھا ‘ سردار بہادر عباس میکن ‘ فیصل فاروق چیمہ ‘ رانامنور غوث ‘ ڈاکٹر مختار بھرتھ ‘ ڈی سی او طارق محمود او رڈی پی او راجہ بشارت محمو دکے علاوہ دیگر سرکاری محکموں کے ڈویژنل ‘ ریجنل اور ڈسٹرکٹ آفیسرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی شکایت پر اجلاس میں عمارت کی تعمیر میں پائے جانے والے نقائص کو پندرہ روز میں دور کر کے اگلے اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ اسی طرح اجلاس میں محکمہ بلڈنگز پراونشل کی طرف سے ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکے دینے میں قوائد وضوابط کو نظر انداز کر کے من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کے لئے پول کرنے کی شکایات کاجائزہ لینے کیلئے ڈی سی او نے خود ریکارڈ کاجائزہ لے کر اگلے ہفتے اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ دینے کی یقین دہانی کرائی ۔

اسی طرح اجلاس میں وزیر مملکت پیر امین الحسنات نے جھاوریاں او رشاہ پور میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیکس گزاروں کے ساتھ بے جا زیادتی او رظلم وستم کے بارے میں اجلاس کو بتایا او راس بارے میں محکمہ کی غیر ذمہ داری کانوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او نے ای ٹی او کے خلاف کاروائی کیلئے حکومت پنجاب کو تحریری طو رپر شکایت بھجوانے کا یقین دلایا۔

اسی طرح اجلاس میں بھیرہ او ردیگر علاقوں میں ڈکیتوں کی مناسب روک تھام میں پولیس کی عدم دلچسپی او رپرچوں کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر کے بارے میں ڈی پی او کو نوٹس لینے کی ہدایت کی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات او رممبران اسمبلی کی نشاندہی پر قبرستانوں کی بہتری کیلئے شروع کی گئی چودہ سکیموں میں سے دس سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں۔

ان سکیموں کیلئے تین کروڑ 38 لاکھ روپے کے فنڈز میں سے دو کر وڑ 64 لاکھ روپے کے اخراجات سے ان سکیموں پر 85 فیصد کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جاچکاہے ۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام 2013-14 کے تحت ضلع سرگودہا میں 57 سکیموں کیلئے دس کر وڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے تھے جن میں سے دس سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیاکہ ضلع میں مسنگ فسیلٹیز کی فراہمی کے سلسلہ میں 2012-13 کے دوران 57 سکیموں کیلئے دس کر وڑ 73 لاکھ روپے کے فنڈز میں سے آٹھ کروڑ 52 لاکھ روپے خرچ ہونے سے ان سکیموں پر 90 فیصد کام مکمل ہو چکاہے ۔

اسی طرح 2013-14 کیلئے 250 سکیموں کیلئے آٹھ کروڑ 64 لاکھ روپے کے فنڈز میں سے بیس فیصد فنڈز خرچ ہو چکے ہیں اور 26 سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیاکہ ڈسرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام 2013-14 کے سپیشل ترقیاتی پیکج کے تحت ضلع میں چار ترقیاتی سکیموں کیلئے 35 کروڑ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں ان سکیموں میں 33پھاٹک سے کوٹ مومن سڑک کی بحالی ‘ سلانوالی روڈ براستہ شاہین آباد ‘ چک نمبر 49 شمالی واٹر سپلائی سکیم او ربھاگٹانوالہ بائی پاس کی سکیمیں شامل ہیں۔

ڈی سی او نے اجلاس کو بتایا کہ اس خصوصی ترقیاتی پیکج کے تحت ہر سال ممبران اسمبلی کی سفارش پر چار سکیموں کیلئے اسی حجم میں فنڈز مہیا کئے جائیں گے او ریہ سلسلہ پانچ سال تک جاری رہے گا ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت سرکاری دفاتر کا تمام تر ریکارڈ او رڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کر کے اسے عوام کی رسائی میں دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ضلع سرگودہا کو پائلٹ ڈسٹرکٹ بنایا گیا ہے جس کے بعد صوبہ کے دیگر اضلاع میں یہ منصوبہ شروع کیا جائے گا ۔ اسی طرح اجلاس میں ڈی سی او نے کچن گارڈننگ ‘پولیو مہم او ردیگر منصوبوں کے بارے میں ہونے وا لی پر اگریس کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :