غیر رجسٹرڈ مدارس کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ ،وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں دینی مدارس کا سروے شروع کروا دیا

ہفتہ 1 فروری 2014 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد پولیس کی سپشل برانچ کو وفاقی دارلحکومت میں غیر رجسٹرڈ مدارس کا سروے کرنے کی ہدایت دیدی ۔ وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 172 دینی مدارس رجسٹرڈ ہیں جن میں 6ہزار 399طلباء پڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ ان مدارس کو آئی سی ٹی کے لیبر اور انڈسٹریز کے محکموں کو متعلقہ قانون کے تحت مدارس کی رجسٹریشن کیلئے کہا گیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی سپشل برانچ کو غیر رجسٹرڈ مدارس کا سراغ لگانے کیلئے سروے کی ہدایت دی گئی ہے اور اس سروے کے نتیجہ میں جن غیر رجسٹرڈ مدارس کی نشاندہی ہو گی ان کی رجسٹریشن کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :