عمر اکمل قومی ہیرو ہیں لیکن قانون سے کوئی بالاتر نہیں ‘ چیف ٹریفک آفیسر،قانونی ضابطے پو رے کیے جانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا‘ سہیل چوہدری

ہفتہ 1 فروری 2014 20:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) چیف ٹریفک آفیسر سہیل چوہدری نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ،عمر اکمل کیخلاف قانونی ضابطے پو رے کیے جانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی او نے کہا کہ عمر اکمل قومی ہیرو ہیں لیکن قانون سے کوئی بالا تر نہیں ،ان کے خلاف مقد مہ درج کر تے ہوئے قانونی ضابطے پو رے کیے گئے،اے ایس پی گلبرگ نے عمر اکمل سے متعلق مکمل تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر اکمل نے ٹریفک وارڈن کے طلب کرنے کے باوجود ڈرائیونگ لائسنس نہیں دکھا یا ، انہوں نے اپنی گاڑی پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگا رکھی ہے جبکہ گاڑی کے ایکسائز ٹوکن بھی ادا نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اہل خانہ کو ان سے ملنے سے نہیں روکاگیا