نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے پولیس ملازمین کے پلاٹ سیاستدانوں ، بیورکریٹس اور دیگر افراد کو الاٹ کر دئیے،سابق ایم ڈی نے گذشتہ دور حکومت میں دس پلاٹس الاٹ کئے ،آخری پلاٹ مئی 2013ء میں چیئرمین انتظامیہ نے خود ہی پلاٹ الاٹ کرلیا ،وزارت داخلہ کی روپورٹ

ہفتہ 1 فروری 2014 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) گزشتہ پانچ سالوں میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے 12قیمتی پلاٹس سیاستدانوں ، بیوروکریٹس اور دیگر افراد کو الاٹ کئے گئے۔وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دور حکومت میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے ایم ڈی خواجہ خالد فارو ق نے پولیس اہلکاروں کے، پانچ مرلہ کے 2اور10مرلے کا ایک اور ایک کنال کے 7 پلاٹس ، آرمی ،عام افراداورسرکاری اہلکاروں کو الاٹ کئے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایک کنال کے 7الاٹیوں میں بریگیڈئرضیاء جمال ، راشد محمود ، تنویر مظفر، طارق حسین ، خالد مسعود ، داؤد احمد، محترمہ وردا نقوی ، برہان علی ،صغیراحمد ، سید غضنفرعباس جیلانی شامل ہیں ۔وزارت داخلہ کی روپورٹ کے مطابق نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کے چیئرمین خواجہ صدیق کو قائم مقام ایم ڈی شاہد اقبال نے 2011میں پلاٹ الاٹ کیا جبکہ 5 مئی 2013 ء کو چیئرمین نیشنل پولیس فاؤنڈیشن راجہ محمد عباس نے خود ہی اپنے ہاتھوں ایک کنال کا پلاٹ الاٹ کرنے کا اہتمام کرلیا۔

متعلقہ عنوان :