بلوچستان اسمبلی ، وزیراعلیٰ ، صوبائی وزراء ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے تنخواہوں کے بل کی منظوری دیدی گئی

ہفتہ 1 فروری 2014 20:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ہفتے کے روز کے اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی وزراء اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے تنخواہوں کے بل کی منظوری دیدی گئی یہ بل صوبائی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنماء میر سرفراز بگٹی نے ایوان میں پیش کیا اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر میر جان محمد جمالی نے کی تفصیلات کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس دوپہر تین بجے کے بجائے تین بجکر 45منٹ پر شروع ہوا جس میں سرکاری کارروائی برائے قانون سازی کا بل صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پیش کیا جس کے مطابق بل میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی وزراء اسپیکر ڈپٹی اسپیکر مشاہرات مواجباب استحقاق کا ترمیمی مسودہ قانون مسودہ مصدرہ 2014کو فی الفور منظور کیا جائے جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ترمیمی مسودہ قانون نمبر13کو فی الفور زیر غور لایا جائے اور اسے منظور کیا جائے جیسے ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دیدی بل میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ہے وزیراعلیٰ اور کوئی بھی وزیر کو لامحدود ٹیلی فون کی سہولتوں کا حق ہوگااور اپنی رہائش گاہ پر سرکاری موبائل فون کنکشن کے ہمراہ سرکاری ونجی مقاصد کے حوالے سے اپنی تمام مدت عہدے کے دوران اس کے بعد 15یوم تک بلا ترتیب زیادہ سے زیادہ 15ہزار اور 10ہزار تک کے حقدار ہونگے وزیراعلیٰ اور وزیر سے متعلق بجلی تیل اور گیس کی واجبات کی ادائیگی حکومت کے ذمے ہوگی دفعہ 8کی ذیلی دفعہ 4کے الفاظ 2صد ہپزار روپے الفاظ پانچ صد ہزار روپے سے تبدیل ہونگے دفعہ 8_Aکے الفاظ میں تیس ہزار روپے اور پچاس ہزار روپے الفاظ 70ہزار روپے اور الفاظ 15ہزار روپے اور الفاظ کیلئے 50ہزار روپے متبادل ہونگے دفعہ 8کی ذیلی دو میں الفاظ بلا ترتیب درجہ اول اور اکنامک کلاس بزنس کلاس سے تبدیل ہونگے وزیراعلیٰ اور کوئی وزیر ٹریول ووچرزیاکیش کی صورت میں بلا ترتیب سالانہ 6سو ہزار روپے اور پانچ سو ہزار روپے نکلوانے کے حقدار ہونگے ایکٹ ہذا میں دفعہ 11کیلئے الفاظ ایک ہزار کی جگہ الفاظ پندرہ ہزار روپے اور 7روپے یومیہ میں تبدیل ہونگے وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء درجے کے سول ملازمین کے مساوی کے طبی سہولت کے حقدار ہونگے ایکٹ ہذا میں دفعہ 15کی ذیلی دفعہ 2کے الفاظ پینتس ہزار روپے اور تیس ہزار روپے کی جگہ الفاظ پورے تنخواہ میں تبدیل ہونگے ایکٹ ہذا میں دفعہ 18-Aمیں پانچ لاکھ روپے اور تین لاکھ روپے الفاظ 48صد ہزار روپے سالانہ میں تبدیل ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :