خیبر پختونخوا حکومت کاانسداد پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان

ہفتہ 1 فروری 2014 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے (کل) اتوار سے صوبائی دارالحکومت میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پشاور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں انسداد پولیو مہم (کل)اتوار کوشروع ہوگی جس کے تحت 5 سال سے کم عمر کے 8 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ملک کے دیگر علاقوں میں انسداد پولیو رضاکاروں پر حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور شہر بھر میں صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو دنیا بھر میں پولیو کے پھیلاوٴ کی آماج گاہ قرار دیا ہے جس کے پیش نظر تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک منصوبہ شروع کیا جس کے تحت 5 برس سے کم عمر بچوں کو پولیو سمیت 5 دیگر بیماریوں سے بچاوٴ کے لئے خصوصی مہم شروع کی جانی تھی جس کا آغاز گزشتہ ہفتے عمران خان نے کیا تاہم بعد میں اسے منسوخ کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :