لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوا ، ضرورت پڑنے پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ،میجر ریٹائرڈ عامر خان

ہفتہ 1 فروری 2014 19:54

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) طالبان سے مذاکرات کے لے قائم کردہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن میجر ریٹائرڈ عامر خان نے کہا ہے کہ ان کا لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوا تاہم ضرورت پڑنے پر کسی سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان لال مسجد نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومت کی قائم کردہ کمیٹی کے رکن میجر ریٹائرڈ عامر خان نے مولانا عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ان سے طالبان سے مذاکرات کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی تاہم مولانا عبدالعزیز نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کا تعاون فراہم کرنے سے معذرت کرلی وسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن میجر(ر)عامر خان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لال مسجد سے خطیب سے نہ تو اب تک ملاقات کی ہے اورنہ ان سے کسی قسم کا رابطہ ہوا تاہم ضرورت پڑنے پر کسی سے بھی ملاقات یا رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :