پاکستان کے قبائلی علاقوں میں خطرات اب کم ہوگئے ہیں ،امریکی قانون ساز

ہفتہ 1 فروری 2014 19:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) امریکا کے ایک سینئر قانون ساز نے سینیٹ کے پینل کو بتایا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں خطرات اب کم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر ڈائنے فینسٹین جو انٹیلی جنس معاملات پر سینیٹ کی سب سے طاقتور سلیکٹ کمیٹی کی صدر ہیں نے اپنے پینل کو بتایا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں سے ملنے والا خطرہ انسدادِ دہشت گردی کیلئے کیے جانے والے آپریشنز کی وجہ سے اب کم ہوچکا ہے دیگر علاقوں میں اس خطرے میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :