پنجاب کابینہ کا اجلاس ساڑھے 4گھنٹے سے زائد جاری رہا،وزیراعلیٰ کی کابینہ اراکین اور سرکاری حکام کو محنت او رجذبے سے کام کرنے کی تلقین،”جب اپنا قافلہ عزم و یقین سے نکلے گا …… جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا“

ہفتہ 1 فروری 2014 19:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زیر صدارت پنجاب کا بینہ کا اجلاس ساڑھے 4گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اجلاس کے دوران ملتان،فیصل آباد اور راولپنڈی ۔اسلام آباد میں میٹروبس منصوبے شروع کرنے کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔تین بڑے شہروں میں میٹروبس پراجیکٹ شروع کرنے کے فیصلے کو کابینہ اراکین نے سراہتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں اور یہ منصوبے تینوں شہروں کے عوام کے لئے ایک تحفے سے کم نہیں۔

اجلاس کے دوران نماز ظہر کی اذان کے احترام کے باعث خاموشی اختیار کی گئی ۔ وزیراعلیٰ نے میٹروبس پراجیکٹس، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے نظام اور کوئلے سے بجلی کے حصول کے منصوبوں کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھ رہاہے او رانشاء الله عز م و حوصلے اور قومی جذبے کے ساتھ ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ارکان اسمبلی اور سرکاری حکام محنت او رجذبے کے ساتھ ا پنے فرائض منصبی ادا کریں، الله تعالیٰ بھی محنت کرنے والوں کا ساتھ دیتا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے یہ شعر بھی پڑھا:۔

جب اپنا قافلہ عزم و یقین سے نکلے گا
جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا

متعلقہ عنوان :