کراچی، ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکار پر فرد جرم عائد

ہفتہ 1 فروری 2014 17:37

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گلستان جوہر میں ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکار پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 6 فروری کو گواہوں کو طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے میں رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور مراد جاں بحق ہوگیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم لانس نائیک غلام رسول پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزم نے صحت جرم سے انکارکردیا۔ عدالت نے 6 فروری کو گواہوں کو طلب کرلیاہے۔عدالت اس سے قبل مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کرچکی ہے، سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :