سندھ آبادگار بورڈ نے بھارت کو تجارت کے لئے ترجیحی ملک کا درجہ دینے کی سخت مخالفت کردی

ہفتہ 1 فروری 2014 17:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) سندھ آبادگار بورڈ نے بھارت کو تجارت کے لئے ترجیحی ملک کا درجہ دینے کی سخت مخالفت کردی، بورڈ کے مطابق بھارت کو ایم ایف این دینے سے ملکی زراعت تباہ ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

سندھ آبادگار بورڈ نے بتایا کہ بھارت اپنے کسانوں کو زرعی پیداوار کے لئے پچاس ارب ڈالر سبسڈی دیتا ہے، جبکہ پاکستان کے زرعی شعبے کا حجم ہی پچاس ارب ڈالر ہے جبکہ بھارت نے اپنے سبسڈائزڈ چاول کیلئے عالمی تجارتی تنظیم سے قانونی تحفظ بھی حاصل کر رکھا ہے، سندھ آبادگار بورڈ نے کہاکہ بھارت کی نسبت یہاں پیداواری لاگت کہیں زیادہ ہے، بھارت میں یوریا 650 اور ڈی اے پی 1800 پاکستانی روپے میں دستیاب ہے جبکہ پاکستان میں قیمتیں بالترتیب 1786 اور 3600 روپے ہیں۔

ایسی صورتحال میں بھارت کو ترجیحی ملک درجہ دینا کسی صورت درست نہیں۔

متعلقہ عنوان :