امن و امان کی مخدوش صورحال کے باوجود پاکستان جاپانی سرمایہ کاری کے لئے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا

ہفتہ 1 فروری 2014 17:19

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) جاپان ایکسڑنل ٹریڈ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ امن و امان کی مخدوش صورحال کے باوجود پاکستان جاپانی سرمایہ کاری کے لئے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔

(جاری ہے)

جاپان ایکسڑنل ٹریڈ آرگنائزیشن کی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال اور توانائی بحران کے باوجود یہاں جاپان کی ستائیس کمپنیاں کاروبار کر رہی ہیں، پاکستان کے قوانین چین اور بھارت کی نسبت زیادہ آسان اور سود مند ہیں، سروے میں کہا گیا کہ دہشتگردی سے متاثر یہ ملک ستر سے زائد جاپانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کیلئے رضامند کرچکا ہے جن میں سے بیشتر آٹوموبائل اور مینوفیکچرنگ سیکٹر سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ کراچی میں دو ارب ڈالر کے سرکلر ریلوے میں بھی جاپانی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کردی۔

سروے میں کہا گیا کہ امن وامان کی مخدوش صورتحال، توانائی بحران اور سڑکوں کے مفلوج نظام کی وجہ سے نئے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے گھبراتے ہیں، اگر حکومت اس جانب فوری توجہ دے تو بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار فضا قائم ہوسکتی ہے۔ یہ سروے دنیا میں نو ہزار تین سو اکھتر جاپانی کمپنیز کے ذریعے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :