پی پی ایل،او جی ڈی سی ایل اوریو بی ایل کے شیئرزجلد فروخت ہوجائینگے

ہفتہ 1 فروری 2014 17:19

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ جون 2014سے قبل پی پی ایل، او جی ڈی سی ایل اور یو بی ایل کے 26 فیصد شیئرز فروخت کردئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی میں ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف ایکسچینجز اور ایس ای سی پی کے اشتراک سے آئی پی او سمٹ 2014کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہاکہ حکومت نے بارہ حکومتی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جس میں سے دو سے تین اداروں کی نجکاری جون سے قبل کر دی جائے گی، انہوں نے کہاکہ حکومت کو نجکاری کے اس عمل سے ڈیڑھ سو ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔