فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مالی سال کے سات ماہ میں 47 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا

ہفتہ 1 فروری 2014 17:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مالی سال کے سات ماہ میں 47 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا رہا تاہم جنوری میں وصولی 26 فیصد بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2013میں 132 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھاجو گذشتہ ماہ چھتیس ارب روپے بڑھ کر ایک سو اڑسٹھ ارب روپے تک پہنچ گیا، دوسری جانب جولائی سے جنوری2014 تک ایف بی آر نے مجموعی طور پر بارہ کھرب ایک ارب روپے ٹیکس وصول کیا، جو بارہ کھرب 48 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے 47 ارب روپے کم ہے، ایف بی آر کے مطابق جنوری میں انکم ٹیکس کی مد میں 57 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 83 ارب روپے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ساڑھے بارہ ارب روپے اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 19 ارب روپے وصول کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :