رواں مالی سال ملک میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے 39 فیصد زائد کا سرمایہ منافع کی مد میں باہر بھیج دیا گیا

ہفتہ 1 فروری 2014 17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) رواں مالی سال ملک میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے 39 فیصد زائد کا سرمایہ منافع کی مد میں باہر بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک 22 فیصد اضافے سے 57 کروڑ ترانوے لاکھ ڈالر کا منافع دوسرے ممالک بھجوایا گیا۔ فنانشل بزنس کے شعبے سے سب سے زیادہ سوا پندرہ کروڑ ڈالر کا منافع باہر بھیجا گیا۔ توانائی کے شعبے سے آٹھ کروڑ نواسی لاکھ ڈالر تیل و گیس کے شعبے سے پانچ کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالر ملک سے منتقل ہوئے جبکہ ٹیکسٹائل سے پچیس لاکھ ڈالر کا منافع باہر بھیجا گیا۔