غازی عبدالرشید قتل کیس میں الیاس صدیقی نے پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرادی ، ایک دن کیلئے استثنیٰ مل گیا

ہفتہ 1 فروری 2014 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) غازی عبدالرشید قتل کیس میں الیاس صدیقی نے پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کی عدالت میں جمع کرا دی،سابق صدر کو حاضری سے ایک دن کیلئے استثنیٰ مل گیا۔

(جاری ہے)

سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف لال مسجد کے نائب خطیب غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج واجد علی کی عدالت میں ہونا تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج واجد علی اور ڈیوٹی جج اعظم خان کے رخصت پر ہونے کے باعث پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دیدیا گیا۔عدالت نے پرویز مشرف کو طلب کر رکھا تھا۔آئندہ سماعت پرسابق صدر کی میڈیکل رپورٹ پر بحث ہو گی ، کیس کی سماعت آٹھ فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :