چیف جسٹس تصدق حسین گیلانی نے خضدار میں اجتماعی قبروں اور مظفر گڑھ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا از خود نوٹس لیا ، سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ4 فروری کو از خود نوٹس کی سماعت کریگا ،متعلقہ حکام سے رپورٹس طلب کرلی گئیں

ہفتہ 1 فروری 2014 16:14

چیف جسٹس تصدق حسین گیلانی نے خضدار میں اجتماعی قبروں اور مظفر گڑھ میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین گیلانی نے خضدار میں اجتماعی قبروں اور مظفر گڑھ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹس طلب کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس تصدق حسین گیلانی نے چیئرمین آف وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے بیان پر خضدارمیں اجتماعی قبروں سے برآمد ہونے والی لاشوں کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر خضدارسے رپورٹ طلب کرلی ہے، سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ4 فروری کو از خود نوٹس کی سماعت کریگا دوسری جانب صوبائی حکومت نے بھی واقعہ کی تحقیقات کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس نور محمد مسکان زئی کی سربراہی میں عدالتی کمیشن قائم کیا جو ایک ماہ میں لاشوں کے حوالے سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریگا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چیف جسٹس نے مظفر گڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ میں پنچایت کے حکم پر 40 سالہ بیوہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا بھی از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 4 فروری کو رپورٹ طلب کرلی جس کی سماعت بھی جسٹس تصدیق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 4 فروری کو کریگایاد رہے کہ گزشتہ جمعرات کو پیش آنے والے واقعہ میں ایک پنچایت نے مبینہ طور پر اپنے بھائی کے ساتھ تعلق کے الزام میں 40 سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا حکم دیا۔