کرا چی میں امن وامان کی صورتحال میں بہتر ی آرہی ہے ، آپریشن بلا امتیا ز جا ری ر ہیگا،ڈی جی رینجرز

ہفتہ 1 فروری 2014 16:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) ڈی جی رینجرسندھ میجر جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ کرا چی میں امن وامان کی صورتحال میں پہلے سے بہتر ی آرہی ہے اور مو جو دہ آپریشن بلا امتیا ز جا ری ر ہے گا،کیوں کہ یہ آپریشن نہیں بلکہ ایک جہدمسلسل اور ایک مہم ہے ،چشم دید گواہوں میں کی عدم دستیابی کی وجہ سے بہت سے جرائم پیشہ گرفتار افراد عدالتوں سے بغیر سزا کے بری ہو جا تے ہے۔

یہ با ت انہوں نے گزشتہ روزوفاق ایوانہائے تجارت وصنعت(ایف پی سی سی آئی) کے دورے کے موقع پرفیڈریشن ہاؤس میں تاجروصنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر گلزارفیروز، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عبدلخالق خان کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب سینئر نا ئب صدر شو کت احمد، نا ئب صدر مظہرعلی ناصر اور شیخ منظرعالم، میاں زاہد حسین ، ڈاکٹر مرزا اختیا ر بیگ،ایس ایم فرھاد ، برگیڈئیر رشید ملک ، اور کنور قطب الدین ، شکیل احمد ڈھینگرا، عبدالوخیدشاہ اور دیگر بھی مو جود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گزشتہ دنوں ناظم آباد میں ہو نے وا لے دھماکو ں میں رینجر ز کے شہید ہو نے والے اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ 7000 رینجر ز کی نفری کراچی جیسے بڑے شہر کے لیے کم ہے لیکن ہمارے پا س ایک اچھی ٹیم ہے جو کہ ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنا جا نتی ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر گلزار فیروز نے کہا کے کرا چی میں امن وامان کی صورتحال بہت حد تک بہتر ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں بز نس کمیو نٹی کا اعتماد بحال ہو گیا ہے۔

انہوں نے ڈی جی رینجر ز کو اپنی اور بزنس کمیونٹی کی طر ف سے بھر پو ر تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ رینجرز اور پولیس کی قر با نیوں سے ہی کراچی میں پچھلے تین ما ہ سے امن اور رونقیں بحال ہو ئی ہیں ۔بزنس کمیونٹی اور عام شہریوں کو بھی پو لیس اور رینجرز کے مو جودہ سیٹ اپ پر بھر پو راعتما د ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی تبد یلی سے امن وامان کی صورتحال مزید خرا ب ہو سکتی ہے ۔

انہوں نے مز ید کہا کہ اب بھی سائٹ اور کو رنگی انڈسٹر یل ایر یا کے ملحقہ کچھ علاوں میں اغوا،چھیناجھپٹی اور بھتہ کے واقعا ت اب بھی ہو رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کے کرا چی پا کستا ن کا تجا رتی مر کز ہے اور یہا ں کا امن وامان کی وجہ سے پو ری ملک کی معیشت پر اثر پڑتا ہے ۔ انہوں نے مز ید کہا کہ پا کستا ن کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملا ہے معا شی لحا ظ سے پا کستا ن کے لیے بہت اہم مو قع ہے جیسے ہمیں امن وامان کی وجہ سے ضائع نہیں کر نا چا ہیے۔

انہوں نے ڈی جی رینجر ز میجرجنرل رضوان اختر اور آئی جی پو لیس شاہد حیا ت اور ان کی ٹیموں کو سر اہا۔شا ہین الیاس سروانہ نے کہا کہ پو لیس اور رینجر ز کے نو جوانوں کی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے اور تجو یز دی کے انکے متاثرہ لواحقین کی فلاح و بہبود کے لیے فیڈریشن میں قائم سی ایس آر ڈپارٹمنٹ سے ربطہ کیا جاسکتا ہے ۔