سلیم سیف اللہ خان کا وزیراعظم کا مذاکراتی کمیٹی کو تمام اختیار دینے کے اقدام کا خیر مقدم

ہفتہ 1 فروری 2014 16:12

لکی مروت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان نے وزیر اعظم کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی کو تمام اختیار دینے کی اقدام کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب حکومت کی طرف سے مذاکرات کو نیک نیتی سے کرنے اور مذاکرات کو کامیاب بنانے میں کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہئے اور تمام طالبان دھڑے بندی ختم کرکے نیک مقصد کیلئے ایک ہوجائیں اور مذاکراتی ماحول کو بہتربنانے کیلئے پوری قوم امن کیلئے حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات پر بھرپور تعاون کریں اور مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعاکریں ۔

(جاری ہے)

جنوبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی عہدیداروں ،کارکنوں اور عمائدین علاقہ کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم سیف اللہ خا ن نے کہا کہ امن کے بغیر نہ تو ملک ترقی کرے گا اور نہ ہی ہم اسلام کی خدمت کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے بہترمستقبل کی خاطر ہم ملک سے خونریزی ،دہشت گردی کو ختم کرکے اپنے ملک میں اسلام اور قوم کی خدمت کریں اور ایک دوسرے کا خون بہانے کے بجائے ہم سب مل کر ملک ،قوم اور دین اسلام کی خدمت کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :