یوتھ فیسٹیول ضلعی سطح کے اردو تقریری مقابلوں میں 46طالبات نے حصہ لیا

ہفتہ 1 فروری 2014 16:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء)چیف منسٹر پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلے میں ضلع کی سطح پر انٹرلیول اردو کے تقریری مقابلے میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور کی شائستہ فجر نے پہلی، گورنمنٹ کالج برائے خواتین باغبانپورہ لاہور کی عائشہ ریاض نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ہوم اکنامکس برائے خواتین لاہور کی رابعہ فاروق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تقریری مقابلے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کو پروڈ لاہور میں منعقد ہوئے ضلع لاہور کے 24کالجز کی 46طالبات نے حصہ لیا۔ تقریری مقابلے کا موضوع ، انٹرنیٹ کے فوائد نقصانات سے زیادہ ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ہارون قادر تھے جبکہ صدارت پرنسپل اسلامیہ کالج کوپرروڈ فرزانہ شاہین نے کی۔ مصنفین کے فرائض ڈاکٹر نورین روبی، ارسہ حبیب اور یاسمین امین نے سرانجام دئیے۔