سندھ میں سکول وینز کیلئے ضابطہ اخلاق مرتب

ہفتہ 1 فروری 2014 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) سندھ میں اسکول وینز کے لئے ضابطہ اخلاق مرتب کر لیا گیا ہے جس کے مطابق حادثے کی صورت میں اسکول انتظامیہ اور وین ڈرائیور کو ذمہ دار قرار دیا جائے گا فیصلے کو وینز ڈرائیورز نے بھی سراہا ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکول وینز میں دو طرح کے فیول پر پابندی ہوگی اور ایک وقت میں سی این جی یا پیٹرول استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسکول وین کے ڈرائیور لائسنس یافتہ ہونے چاہئیں جبکہ اسکول وین میں مخصوص اسٹیکرز آویزاں کئے جائیں گے اور کسی لاپرواہی کے سبب حادثہ مجرمانہ غفلت سمجھا جائیگا۔ان اقدامات کی پرائیویٹ اسکول منجیمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی حمایت کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے چئیرمین کے مطابق گو کہ یہ ہمارا کام نہیں لیکن پھر بھی ہم ان اقدامات پر عمل کروانے کی کوشش کریں گے۔اسکول کے بچوں اور ڈرائیورز نے بھی ان اقدامات کی حمایت کی ہے۔ وین ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ بچوں کا تحفظ سب سے پہلے ہے۔حکومت نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ اسکول وینز کا ہر چھ ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ کرایا جائے گاجبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ وین ڈرائیور کی تربیت کا بندوبست کرے گا۔

متعلقہ عنوان :