بلاول بھٹو کا وژن پاکستان میں امن اور محبت کا فروغ ہے،شرجیل میمن

ہفتہ 1 فروری 2014 15:04

بلاول بھٹو کا وژن پاکستان میں امن اور محبت کا فروغ ہے،شرجیل میمن

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ صوفیوں، امن ، محبت پسند لوگوں اور مہربانوں کی دھرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری سندھ کی 5 ہزار سالہ قدیم ثقافت کو دنیا میں متعارف کرارہے ہیں،سندھ فیسٹول کے موقع پر وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹول کے ذریعے صوبے کے تاریخی مقامات اور قدیم ثقافت کے بارے میں نوجوان نسل کو آگاہی حاصل ہوگی،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا وژن پاکستان میں امن اور محبت کا فروغ ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن کا کہنا تھا فیسٹول کے انعقاد سے ملک میں مثبت تبدیلیوں کا آغاز ہوگا،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں اورزندہ قومیں اپنی تہذیب اور ثقافت کو ہمیشہ کو یاد رکھتی ہیں۔