ایبٹ آباد میں پولیس نے چھاپہ مارکر سات سال قبل مری سے اغوا ہونے والے بھائی بہن کو بازیاب کرالیا

ہفتہ 1 فروری 2014 14:09

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) ایبٹ آباد میں پولیس نے چھاپہ مارکر سات سال قبل مری سے اغوا ہونے والے بھائی بہن کو بازیاب کرالیا۔

(جاری ہے)

ملزم رحمت نے گیارہ سالہ نسیم اور سولہ سالہ شازیہ بی بی کو سات سال قبل گھر سے اغوا کیا تھا اور ان کو ایبٹ آباد کے علاقہ میرا مندروچھ گھر میں قید کر رکھا تھا ۔ ملزم کو موبائل سم کے زریعے سے سراغ لگا کر گرفتار کیا گیا ہے بچوں کے والد بابر کا کہنا ہے کہ ملزم میرا دوست تھا اس نے بچوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بہانے اغوا کر لیا تھا والد کے مطابق بچوں کی والدہ ان کے غم میں پاگل ہوچکی ہے پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :