دنیا میں امن کو فروغ دینے کیلئے بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے سفارتی ذرائع استعمال کرے ، پاکستان

ہفتہ 1 فروری 2014 14:08

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خا ن نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ دنیا میں امن کو فروغ دینے کیلئے بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے سفارتی ذرائع استعمال کرے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے نیو یارک میں سلامتی کونسل میں جنگ اس کے نتائج اور مستقل امن کی تلاش کے موضوع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہی اانہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ دنیا میں امن کو فروغ دینے کیلئے بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے سفارتی ذرائع استعمال کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عالمی ادارے پر زور دیا کہ تنازعات کی اصل وجوہات کے حل اور تابناک مستقبل کیلئے اصلاحات کرنے کی مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعات کے فریقوں سے معاہدے کے راستے اپنانے کی بجائے تنازعات پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے غربت، بھوک، قدرتی وسائل پر مقابلے کا ماحول ،ماحولیاتی تبدیلی خراب نظم و نسق اور کارکنوں کی حکمرانی کا فقدان تنازعات کی اصل وجوہات ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ سے بچنے کیلئے بین الاقوامی سیاست کا عمل دخل نہیں ہونا چاہیے بلکہ دوسرے ملکوں کے قانونی مفادات کا احترام کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا ہمیں ہر ایک کی سکیورٹی کیلئے کام کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :