پرویزمشرف قانون کی گرفت میں ہیں ،ان کاملک سے بھاگناآسان نہیں ہے ‘ سینیٹر کامران مائیکل
ہفتہ 1 فروری 2014 14:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پرویزمشرف قانون کی گرفت میں ہیں لہٰذاء ان کاملک سے بھاگناآسان نہیں، پرویزمشرف نے کئی بارآئین توڑااور ملک وقوم کوبحرانوں کاتحفہ دیا ،آزادعدلیہ نے انصاف کیلئے طلب کیا توموصوف بہانوں پراترآئے ہیں،اس وقت پرویزمشرف کوڈاکٹرنہیں بلکہ کسی اچھے ایڈوائزرکی ضرورت ہے جوانہیں بیماری کابہانہ بنانے اورمیڈیکل رپورٹ کے پیچھے چھپنے کی بجائے درست مشورے دے،اب پرویزمشرف کی مرضی کے مطابق سب کچھ نہیں ہوگا،خودکوعدلیہ کے سپردکردیں۔
اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ بہترہوگاپرویزمشرف عدلیہ کے ساتھ آنکھ مچولی نہ کھیلیں ورنہ انہیں مزیدخفت اٹھاناپڑے گی۔(جاری ہے)
ملک میں دہشت گردی کی شروعات بھی پرویزی آمریت کے سیاہ دور میں ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے آمرمطلق کی حیثیت سے ہرقومی معاملے کومس ہینڈل کیا جس کے نتیجہ میں متعدد بحرانوں نے سراٹھایا۔ اگرپرویزمشرف خودکو مسلسل اٹھارہ گھنٹوں کی پروازکیلئے فٹ سمجھتے ہیں وہ توپندرہ بیس منٹ کی مسافت پرعدالت کیوں نہیں جاسکتے ۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے ان کی بیرون ملک جانے کی درخواست مستردکردی ہے،پاکستان میں قابل ڈاکٹرزاورجدیدہسپتال موجود ہیں اگرپرویزمشرف کو علاج کی ضرورت پڑی توانہیں ملک میں دستیاب ہر سہولت مہیا کی جائے گی ۔پرویزمشرف نے اپنے ہاتھوں سے جوبویاتھاوہ انہیں ہرصورت کاٹناپڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے اپنے دورآمریت میں پاکستان کی منتخب آئینی قیادت کے ساتھ دوران قید جس قسم کاانسانیت سوز سلوک کیا تھا انہیں قطعی طورپرایسے رویوں کا سامنا نہیں کرناپڑالہٰذا ء ان کیخلاف عدالتی کاروائی کوسیاسی انتقام کانام نہیں دیا جاسکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.