خضدارسے 13 لاشیں ملنے کا واقعہ ،عدالتی انکوائری کرانے کا اعلان

ہفتہ 1 فروری 2014 14:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء)حکومت بلوچستان نے خضدارسے 13 لاشیں ملنے کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے عدالتی انکوائری کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس نورمحمد مسکانزئی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر ہونگے اور عدالتی کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریگی،بلوچستان کے ضلع خضدار کیعلاقے توتک سے گذشتہ دنوں اجتماعی قبر سے 13افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔