ٹائیگر ووڈ نے پہلی مرتبہ بھارت میں گالف کھیلنے کی تیاریاں شروع کردیں

ہفتہ 1 فروری 2014 13:48

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) دنیا کے نمبر ون کھلاڑی امریکہ کے ٹائیگر ووڈز نے پہلی مرتبہ بھارت میں گالف کھیلنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی گالف کھلاڑی نئی دہلی میں مختصر قیام کیلئے آمادہ ہوگئے ہیں اور ڈی جی سی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پروگرام میں حصہ لیں گے۔اس دوران ان کے ساتھ کئی بھارتی گالف کھلاڑیوں کے بھی کھیلنے کی امید ہے ۔ امریکی گالفر نے کہا ہے انہیں نئی دہلی میں کھیل کر خوشی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش تھی وہ بھارتی سرزمین پر گالف کھیلیں جو پوری ہونے والی ہے۔

متعلقہ عنوان :