بین الصوبائی رابطے کی وزات نے اولمپک کے بحران کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کا آغاز کردیا

ہفتہ 1 فروری 2014 13:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء)وزیر اعظم کی ہدایت پر بین الصوبائی رابطے کی وزات نے ملک میں اولمپک کے بحران کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کا آغاز کردیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں بین الصوبائی رابطے کی وزارت کے سکرٹری چوہدری محمد اعجاز نے موجودہ بحران میں بریک تھرو کرتے ہوئے ان فیڈریشنز کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی جو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ ہیں اور اس اولمپک ایسوسی ایشن کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی تسلیم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکرٹری رابطے کی وزارت کے ساتھ ہونے والی اس خصوصی میٹنگ میں 20 فیڈریشنز کے نمائندوں نے حصہ لیا۔ اس سے قبل صبح کے سیشن میں ہونے والے اجلاس میں پی او اے کے ساتھ شامل11فیڈریشنز کے نمائندے بھی شامل تھے۔ اجلاس کے کئی شر کاء نے کہاکہ چوہدری محمد اعجاز اس مسئلے کو حل کر نے کیلئے بہت زیادہ سنجیدہ ہیں۔