پاکستان میں دہشت گردی کے مراکز موجود ہیں، بھارت کی پھر الزام تراشی

ہفتہ 1 فروری 2014 13:09

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) بھارت نے ایک بارپھر الزام تراشی کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے مراکز موجودہیں، دہشت گردی کے سائے تلے مذاکرات شروع نہیں ہوسکتے۔بھارت ممبئی حملوں کو بھول کرآگے نہیںبڑھ سکتا۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی خارجہ سیکریٹری سجاتاسنگھ نے کہاکہ بھارت بلوچستان میں کہیں بھی مداخلت نہیں کررہا، اورنہ کبھی پاکستان نے بلوچستان میں کہیں بھارتی مداخلت کے ثبوت فراہم کیے ہیں۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ کاکہنا تھاکہ بھارت کی خواہش ہے کہ کشمیرسمیت تمام تنازعات مذاکرات سے حل ہوں۔ انتخابات میںجو بھی اقتدارمیں آئے، امن اور دوستی کی پالیسی جاری رکھی جائے گی۔ پاکستان سے جامع مذاکرات کے حامی ہیں مگرکوئی بیرونی مداخلت نہیںہونی چاہیے۔ جب تک اعتمادبحال نہیںہوگا، بات چیت آگے نہیںبڑھ سکتی۔ کنٹرول لائن پردہشت گردی اور پاکستان میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :