طالبان کی کمیٹی کا آج تیسرا اجلاس،75 فیصد گروپوں سے مشاورت مکمل

ہفتہ 1 فروری 2014 13:03

طالبان کی کمیٹی کا آج تیسرا اجلاس،75 فیصد گروپوں سے مشاورت مکمل

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) کالعدم تحریک طالبان کے تین رکنی مشاورتی کمیٹی کے اجلاسوں کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری رہا۔ محتلف گرپوں کے کمانڈروں کی طرف سے مبلغ اسلام حاجی عبدالوہاب ، مولانا سمع الحق، ڈاکٹرعبدالقدیر سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو مذاکرات میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور رہی۔

کالعدم تحریک طالبان زرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے تشکیل کردہ تین رکنی مشاروتی کمیٹی جس میں مرکزی نائب امیر شیخ خالد حقانی، مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد اور ممہند ایجنسی کے امیر عمر خالد حراسانی شامل ہیں نے مختلف طالبان گرپوں کے ساتھ مشاروتی اجلاسوں کا سلسلہ آج تیسرے روز جاری رکھا۔مشاورتی کیمٹی نے 75 فیصد گروپوں کے ساتھ مشاروت مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

مشاورت کے دوران طالبان کی جانب سے مذاکرات کے لیے شرائط، جگہ کا تعین ، حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی میں جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف،جے یو آئی س کے سربراہ مولانا سیمع الحق، ممتاز مبلغ اسلام حاجی عبدالوہاب،اٹیمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کے ناموں کی تجویز دیدی گئی،طالبان ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی شوریٰ کا اجلاس کل کسی بھی وقت طلب کیا جا سکتا ہے جس میں طالبان کے تمام گروپوں کے امیر شامل ہونگے۔

اجلاس میں 8 سے 12 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔مزکورہ کمیٹی کے امیر کے لیے تین نام زیر غور ہیں جس میں جنوبی وزیرستان کے امیر خالد (سجنا)، کمانڈر عدنان رشید، شکیل شامل ہیں ،اس کمیٹی میں تین علماء کرام اور دو صحافیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔مشاروتی اجلاس کے دوران اکثر گروپوں نے مذاکرات کے لیے بنوں کو جبکہ بیشتر نے ڈی آئی خان کو موزوں قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :