کراچی، سہراب گوٹھ میں رینجرز کا سرچ آپریشن،150 مشتبہ افراد زیر حراست

ہفتہ 1 فروری 2014 11:55

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔150 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

رینجرز ذرائع کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب ملک آغا ہوٹل کے قریب مطلوب ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے گھرگھر تلاشی کے دوران 150 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔حراست میں لیئے گئے ملزمان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر ایک جگہ جمع کیا گیا ہے،جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔آپریشن کے موقع پر علاقہ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا اور دوکانیں اور سپر مارکٹ بند کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :