طالبان کا جلد مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ،سربراہ قاری شکیل ہوں گے، ٹی ٹی پی کی جانب سے حکومتی کمیٹی میں ردوبدل کا بھی مطالبہ کیا جاسکتا ہے،برطانوی میڈیا کی رپورٹ

جمعہ 31 جنوری 2014 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) طالبان نے بھی جلد مذاکراتی کمیٹی کے قیام اوراس کے اعلان کا فیصلہ کیا ہے،کمیٹی کے سربراہ ممکنہ طورپرٹی ٹی پی کی مرکزی شوریٰ کے رکن قاری شکیل ہوسکتے ہیں، ٹی ٹی پی کی جانب سے حکومتی کمیٹی میں ردوبدل کا بھی مطالبہ کیا جاسکتا ہے ،برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے امن مذاکرات کی پیش کش اورچاررکنی کمیٹی تشکیل دینے کے بعد تحریک طالبان نے بھی مذاکراتی کمیٹی بنانے اورجلد اس کے اعلان کا فیصلہ کیا ہے ،رپورٹس کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کی مرکزی شوری ٰ کے دورروزہ اجلاس کے پہلے روز فیصلہ کیاگیاکہ مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی ٹی ٹی پی مرکزی شوریٰ کے رکن شکیل قاری کریں گے ،برطانوی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طالبان کی کمیٹی کے اعلان کے ساتھ طالبان کی جانب سے حکومتی ٹیم میں شام ارکان پر اعتراض یا مزید افراد کو اس میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیاجاسکتاہے ،ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے جن افراد کو حکومتی کمیٹی میں شامل کرنے کا مطالبہ کیاجاسکتا ہے ان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان،جماعت اسلامی کے امیر منورحسن ،خیبر پختونخوا کے سینئر وزیرخزانہ سراج الحق اورملک کے مایہ ناز ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :