مشرف کی گرفتاری کا کوئی امکان نہیں، حاضری یقینی بنانے کیلئے وارنٹ جاری ہوئے ،فیصل چوہدری ، سابق صدر کے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ سات فروری کو ہی کیا جائیگا ، مشرف کے وکیل کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 31 جنوری 2014 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) پرویزمشرف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ مشرف کی گرفتاری کا کوئی امکان نہیں،ان کی حاضری یقینی بنانے کیلئے وارنٹ جاری ہوئے۔ عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ پرویز مشرف کیسات فروری تک قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں،پرویز مشرف کی حاضری یقینی بنانے کیلئے وارنٹ جاری ہوئے۔

(جاری ہے)

فیصل چوہدری نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کو عدالت نے قبول کیا،قانونی طور پر پرویز مشرف حراست میں نہیں ہیں۔ پرویز مشرف کی وکلاء ٹیم میں شامل فیصل چوہدری نے کہاکہ سابق صدر کے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ سات فروری کو ہی کیا جائے گا۔ اْنھوں نے کہا کہ عدالت کی طرف سے جاری کیے گئے قابل ضمانت ورانٹ پر کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاتی۔ اْنھوں نے کہا کہ 25 لاکھ کے ضمانتی مچلکے خصوصی عدالت میں ہی جمع کروائے جائیں گے۔