وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ا راکین اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا

جمعہ 31 جنوری 2014 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین ا سمبلی نے ملاقات کی اورانہیں اپنے علاقوں کے ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کی ترقی او رانہیں سہولتوں کی فراہمی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں مکمل کئے گئے بڑے منصوبو ں سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ منتخب نمائندے ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں اور عوام کے مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دے کر عوام کی نمائندگی کاحق ادا کریں۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی میں چودھری محمد اشرف،رانا محمد اقبال ہرنا ،چودھری اشرف علی انصاری ، میاں نوید ، فضل الرحمن خان اور طارق مسیح گل شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :