جب چاہیں کے پی کے میں حکومت بناسکتے ہیں،مولانافضل الرحمن، مسئلہ کشمیرکوپوری قوت سے پوری دنیامیں اٹھائیں گے،طالبان سے مذاکرات کافیصلہ خوش آئندہے ،وزارتوں کاکوئی مسئلہ نہیں ہے، معاملہ حکومت کی صوابدید پرچھوڑاہواہے،سربراہ جے یو آئی

جمعہ 31 جنوری 2014 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ وقومی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرکوپوری قوت سے پوری دنیامیں اٹھائیں گے پہلے بھی ہم نے مسئلہ کشمیرکواجاگرکر نے کے لیے بھرپورکرداراداکیا ہے اگرکوئی اندھاہے اسے نظرنہیں آتاتواس کاعلاج نہیں پانچ فروری کومظفرآبادمیں وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے پروگرام میں شریک ہوں گے چھ اورسات فروری کومیں مظفرآبادکادورہ کروں گا صدرریاست ،وزیراعظم ،ممبران قانون سازاسمبلی واپوزیشن قائدین سے مسئلہ کشمیرکے حوالے سے مشاورت کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیرکے مرکزی رہنماء مولاناامتیازعباسی ،مولاناابرارعباسی ،مولانایاسرعباسی ایڈوکیٹ اورسنٹرل یونین آف جرنلسٹ ضلع باغ کے نائب صدرراجہ عبدالخالق سے اپنی رہائش گاہ پرملاقات کے دوران کیا مولانافضل الرحمن نے کہاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے طالبان سے مذاکرات کافیصلہ ایک خوش آئندفیصلہ ہے ہم اس کاخیرمقدم کرتے ہیں ہم پہلے دن سے ہی طالبان سے مذاکرات کے حق میں تھے حالانکہ عمران خان دباؤمیں آکرشمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی حمایت کاعندیہ دے چکے تھے ہم نے جرگہ کے ذریعے مذاکرات کی راہ ہموارکرنے کی بھرپورکوشش کی لیکن محسوس یہ ہورہاہے کہ بااحتیارپارلیمنٹ نہیں کوئی اورہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں ومکاتب فکرکواورقبائلی عمائدین کوجرگہ کے پلیٹ فارم پرلاکرایک مضبوط فورم حکومت کوفراہم کیا انہوں نے کہاکہ جے یوآئی کابینہ میں شامل ہونے والے ارکان کے حوالے سے وزارتوں کاکوئی مسئلہ نہیں ہے ہم نے یہ معاملہ حکومت کی صوابدید پرچھوڑاہواہے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ ہم نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی طرح پورے ملک میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے گی اوربھرپورکامیابی حاصل کرے گی کے پی کے میں ہم نے بلدیاتی الیکشن میں اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوئی ہیں تاہم ہم جب چاہیں کے پی کے میں حکومت بناسکتے ہیں مگرہم ایسے موقع پرایسا فیصلہ نہیں کرناچاہتے کہ تصادم کی فضاء پیداہو انہوں نے کہاکہ مغرب نے اپنے نمائندوں کے ذریعے سے اسلام کے خلاف تہذیبی جنگ شروع کررکھی ہے جے یوآئی اس تہذیبی یلغارکے خلاف میدان میں عملی طورپربرسرپیکارہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیرکے زیراہتمام مظفرآبادمیں ہونے والے پروگرام میں شرکت کروں گا ۔

متعلقہ عنوان :